میجر رفیق حسرت نے الیکشن کمیٹی کے ممبر محمد ادریس کے خلاف اعتراض واپس لے لیا

میجر رفیق حسرت نے الیکشن کمیٹی کے ممبر محمد ادریس کے خلاف اعتراض واپس لے لیا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پروفیشنل گروپ DHAکے صدر کے امیدوار میجر رفیق حسرت نے الیکشن کمیٹی کے ممبر محمد ادریس کے خلاف اعتراض واپس لے لیا ان کا کہنا ہے ہماری خواہش ہے کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار ہو اور الیکشن کا انعقاد پُر امن اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچے ،انہوں نے کہا کہ ہماری کسی بھی ڈیلرز بھائی سے ذاتی دشمنی نہیں ہمارا مطالبہ شفاف الیکشن کے انعقاد کو ممکن بنانا ہے چےئرمین الیکشن کمیٹی راشد احمد خان ،ممبران کرنل سیف اللہ اور محمد ادریس کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے وہ میرٹ پر فیصلے کریں جانبداری کا راثر خود بخود ذائل ہو جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -