سود کے حق میں بیان دینے پر صدر ممنون توبہ کریں،صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی

سود کے حق میں بیان دینے پر صدر ممنون توبہ کریں،صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی ) نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ سود کے حق میں بیان دینے پر صدر ممنون توبہ کریں۔ اسلام سے بیزار اور لبرل ازم سے پیار کی حکومتی پالیسی قوم کیلئے ناقابل قبول ہے۔بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینادوبھر کردیا ہے۔بھارت اقلیتوں کیلئے غیر محفوظ ملک بن چکا ہے۔اسلامی بینکار ی کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ حکومت دہشتگردوں اور مجرموں کے خلاف آپریشن میں مصلحتوں کو آڑے نہ آنے دے۔ملکی استحکام کیلئے کراچی میں امن ضروری ہے۔وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کئے بغیر ملک خوشحال نہیں ہو سکتا۔ داعش کے خلاف عالمی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔وڈیرا شاہی کی موجودگی میں حقیقی جمہوریت کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ بھارتی انتہا پسندی نے ہر شعبہ کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں جماعت علماء اہلسنّت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ لیگی حکومت نے پاکستان اور اسلام دشمنی کی ہر حد پار کر لی ہے۔بنگلہ دیش میں مسلمانوں کو پھانسیاں دینا قابل مذمت ہے۔