باہمت معذور نوجوان برکات کے فن پاروں کی نمائش آج الحمراءمیں ہو گی

باہمت معذور نوجوان برکات کے فن پاروں کی نمائش آج الحمراءمیں ہو گی
باہمت معذور نوجوان برکات کے فن پاروں کی نمائش آج الحمراءمیں ہو گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)نوجوان مصور برکات کے فن پاروں کی نمائش آج الحمراءآرٹ گیلرے میں منعقد کی جائے گی روٹری کلب آف لاہور گارڈنز کے تعاون سے ہونے والی اس دو روزہ نمائش میں برکات کے 60فن پارے رکھے جائیں گے ، نمائش میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شرکت کریں گی ”پاکستان“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصور برکات نے بتایا کہ میں نے ابتدائی تعلیم کویت سے حاصل کی اس کے بعد لاہور آکر مدرستہ البنات میں پرائمری پاس کرکے او لیول تک ڈیفنس پبلک سکول میں زیر تعلیم رہا میں سی اے کررہا تھا جب میرا ایکسیڈنٹ ہوگیا جس کے باعث میں تین ماہ کومے میں رہا اور میرا دایاں حصّہ فالج کا شکار ہوگیا میں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی معذوری کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا میرے دماغ کی اب تک پانچ بار میجر سرجری ہوچکی میرا بچ جانا کسی معجزے سے نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں برکات نے بتایا کہ مسلسل کئی برس سے تسلسل کے ساتھ میری فزیو تھراپی جاری ہے جب میرا ایکسیڈنٹ ہوا تھا تو میں دائیں ہاتھ سے لکھتا تھا لیکن بعد میں جب میں نے مصوری کے لئے پرائڈ آف پرفارمنس آرٹسٹ ڈاکٹر اعجاز انور کی شاگردی اختیار کی تو بائیں ہاتھ سے کام کرنا شروع کیا۔اب میں الٹے ہاتھ سے لکھتا اور پینٹنگز بناتا ہوں۔برکات کی والدہ ،بہن اور بہنوئی کا کہنا ہے کہ انسان میں ہمت اور حوصلہ ہو تو دنیا میں کوئی بھی کام کرسکتا ہے ہمت مرداں مدد خدا والی ضرب المثل اس لڑکے پر صادق آتی ہے ۔

مزید :

لاہور -