فلم دل والے کی کہانی میں مداح کئی ٹوئسٹ دیکھیں گے،ورون دھون
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا کہ فلم دل والے کی کہانی میں مداح کئی ٹوئسٹ دیکھیں گے، بالی وڈ اداکار ورون دھون نے میڈیا سے اپنی گفتگو میں کہا کہ فلم دل والے کی کہانی میں مداحوں کوکئی ٹوئسٹ دیکھنے کو ملیں گے،یہ مکمل انٹرٹینمنٹ فلم ہے جو یقیناً مداحوں کو محظوظ کرے گی،انہیں فخر ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ ہیں،شاہ رخ خان سے بہت سیکھنا کا موقع ملا،فلم کی دیگر کاسٹ میں کاجل اور کریتی سینن شامل ہیں،فلم 18 دسمبر کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔