بالی وڈ کی نئی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کا نیا گانا’’ملہاری‘‘ ریلیز

بالی وڈ کی نئی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کا نیا گانا’’ملہاری‘‘ ریلیز

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ کی نئی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کا نیا گانا’’ملہاری‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کے نئے گانے ’’ملہاری‘‘کو ویشال دادلانی نے گایا ہے۔اس گانے کی کوریوگرافی گینش آچاریہ نے دی ہے۔

اس گانے کو بھوپال میں اداکار رنویر سنگھ نے لانچ کیا ہے۔یہ گانا باجی راؤ اوراس کے سپاہیوں کی جانب سے فیصلہ کن جنگ جیتنے کی عکاسی کرتا ہے۔مذکورہ فلم میں رنویر سنگھ، دیپکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جو کے 18دسمبر کو ریلیز ہو گی۔

مزید :

کلچر -