ایولوشن ائیر سٹوڈیو کے زیر اہتمام رائل پالم کلب میں میوزیکل شو کا انعقاد

ایولوشن ائیر سٹوڈیو کے زیر اہتمام رائل پالم کلب میں میوزیکل شو کا انعقاد

  

لاہور(فلم رپورٹر)ایولوشن ائیر سٹوڈیو کے زیر اہتمام پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور ثقافت کو دنیا بھر میں پر موٹ کرنے کیلئے میوزیکل شو کا انعقاد رائل پام کلب میں منعقد کیا گیا جس میں ملک کے نامور گلوکار اور میوزیکل بینڈ گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کیا 2روزہ میوزیکل شو میں گلوکار جنید خان ، ذوالفقار زلفی کال بینڈ، سوچ بینڈ، بیان بینڈ، گلوکارہ رطبہ یعقوب اور پریزے اظہر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اس موقع پر کالج یونیورسٹیو ں کے طلباء طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ تقریب میں سید نور، غلام محی الدین، چاچا کرکٹ ، پاکستان وومن کرکٹ ٹیم ، سمیت شوبز اور کرکٹر سمیت دیگر نامور شخصیات شرکت کی اس موقع پر ایونٹ آرگنائزر عیشاہ شیخ نے کہا میوزیکل شو کروانے کا مقصد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور اپنے کلچرو ثقافت کو دنیا بھر میں پرموٹ کرنے کے ساتھ یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان اور اس کی عوام ایک پرامن قوم ہے۔

یہاں ہر طرح کی سپورٹس اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد ممکن ہے انہوں نے کہا نوجوانوں نے جس طرح اس ایونٹ میں بھرپور شرکت کی اس سے یہ پیغام ملتا ہے اگر ہماری نوجوان نسل کو اچھا پلیٹ فارم مہیا کردیا جائے تو وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں اپنی ثقافت اور سپورٹس کیلئے مزید اس طرح کے ایونٹ منعقد کریں گے۔

مزید :

کلچر -