چھوٹی سکرین فلموں کی پروموشن کا اہم ذریعہ ہے ، کاجل

چھوٹی سکرین فلموں کی پروموشن کا اہم ذریعہ ہے ، کاجل
 چھوٹی سکرین فلموں کی پروموشن کا اہم ذریعہ ہے ، کاجل

  

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ اداکارہ کاجل نے کہا ہے کہ چھوٹی سکرین فلموں کی پروموشن کا اہم ذریعہ ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چھوٹی سکرین کی پروموشن کا اہم ذریعہ ہے میں بھی اپنی فلم دل کی پروموشن چھوٹی سکرین یعنی ٹی وی پر کر رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی شو ’’ ساتھ نبھانا ساتھیا‘‘ میں بھی جلوہ گر ہو رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اسی وجہ سے اس مقام پر ہوں کہ میری فیملی نے مجھے بھرپور سپورٹ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اور اجے ایک دوسرے کا بہت خیال رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر آنند گاندھی کی طرف سے تیار کی جانے والی فلم جو کہ ماں بچے کی صحت اصولوں پر مبنی ہے جلد منظر عام پر لای جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا بہت خوش کن اور سیکھنے کا عمل ہوتا ہے اور میں نے ان سے ابھی بھی سیکھنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے کیونکہ وہ تکنیکی لحاظ سے بہت بڑے اداکار ہیں ۔

مزید :

کلچر -