فلمسٹار ثناء ترکی کی فلم ’’زہر عشق ‘‘ میں اداکاری کریں گی

فلمسٹار ثناء ترکی کی فلم ’’زہر عشق ‘‘ میں اداکاری کریں گی
فلمسٹار ثناء ترکی کی فلم ’’زہر عشق ‘‘ میں اداکاری کریں گی

  

لاہور (این این آئی) فلمسٹار ثناء ترکی کی فلم ’’زہر عشق ‘‘ میں اداکاری کریں گی ،اس حوالے سے وہ 2دسمبر کو کراچی میں ایک پریس کانفرنس بھی کریں گی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ثناء کو 6ماہ قبل ترکی کی فلم ’’زہر عشق ‘‘میں کاسٹ کیا گیا تھا مگرا داکارہ کی مصروفیات کی وجہ سے فلم کے لئے کوئی شیڈول طے نہیں ہورہا تھا ۔اب اداکارہ ثناء 20دسمبر کو ترکی روانہ ہوگی جہاں وہ ترکی میں بننے والی فلم ’’زہر عشق ‘‘کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی ۔فلم کے ہدایت کار خالد خان ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ ثناء اس حوالے سے 2دسمبر کو کراچی میں باقاعدہ پریس کانفرنس کر کے میڈیا کو آگاہ کریں گی ۔

مزید :

کلچر -