مولانا ظفرعلی خاں ٹرسٹ مولانا کے پیغام کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کررہاہے

مولانا ظفرعلی خاں ٹرسٹ مولانا کے پیغام کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا ...

  

لاہور(پ ر)وزیر آباد کرم آباد میں مولانا ظفرعلی خاں کے مزار پر 59ویں برسی کے موقع پر چیئر مین فیڈرل سروس کمیشن نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ مولاناظفرعلی خاں اس برعظیم کی اہم ترین سیاسی وصحافتی شخصیت تھے۔ ان کی ہمہ جہت خدمات قابل ستائش رہیں۔مجھے فخر ہے کہ مولاناظفرعلی خاں کامقامِ ولادت میراشہر وزیر آباد ہے ۔ میں نے اپنی ملازمت کے دوران ہمیشہ مولاناظفرعلی خاں کو بطو رایک رول ماڈل جانا۔ اہلِ وزیر آباد کی یہ خوش قسمتی ہے یہاں پر مولاناظفرعلی خاں جیسا عظیم شخص پیدا ہوا جس نے 1906ء میں آل انڈیا مسلم لیگ کے یو م تاسیس میں بھی شرکت کی۔نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ مولاناظفرعلی خاں ٹرسٹ مولانا کی تمام کتب کو اور روزنامہ زمیندار کے اداریوں کو چھاپنے کا اہتمام کررہاہے۔ اس کے علاوہ مولاناظفرعلی خاں کی حیات خدمات اور عہد کے حوالے سے بنائی گئی دستاویزی فلم ’’ظفرالملت‘‘ کو بھی ملک بھر میں متعارف کروایا جارہاہے۔نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ مشہور ادیب، دانشور، صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی جو ٹرسٹ کے ممبر اور خازن ہیں ان کی کوششوں کی بدولت حکومت پنجاب نے ٹرسٹ کو چار ایکڑ اراضی کا ایک قطعہ الاٹ کیا ہے جس پر اردو اور صحافت کی تعلیم وتربیت کے لیے انسٹیٹیوٹ قائم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے میں سمجھتا ہوں کہ مجیب الرحمن شامی کا کردارتاریخی کلیدی کردار اداکیاہے۔ ان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ نوید اکرم چیمہ نے سیکرٹری ٹرسٹ راجہ اسدعلی خاں ، چیئر مین خالد محمود اور ممبران ٹرسٹ کی بے لوث خدمات کی تعریف کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -