گڈگورننس کے حوالے سے حکومتی پوزیشن عوامی امنگوں کے برعکس ہے، محمد یعقوب بھٹی

گڈگورننس کے حوالے سے حکومتی پوزیشن عوامی امنگوں کے برعکس ہے، محمد یعقوب بھٹی

  

مانگا منڈی (ملک ممتاز حسین)حکومت میں اس وقت گڈگورننس نام کی کوئی چیز موجود نہ ہے تفصیلات کے مطابق مثالی گاؤں شامکی بھٹیاں میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور کاشتکاروں کا اجتماع محمد یعقوب بھٹی کے ڈیرے پر ہوا جس میں ملک عبدالغفور بھٹی ،ملک افتخار احمد بھٹی تحریک انصاف کے سینئر رہنما حاجی محمد یقوب بھٹی نے خطاب کیا تو انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ گڈگورننس کے حوالے سے حکومتی پوزیشن عوامی امنگوں کے برعکس ہے محمد یعقوب بھٹی نے مزید کہا کہ فوج اور چیف جسٹس آف پاکستان کے ریماکس عوام کی ترجمانی کرتے ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق مملکت کے وسیع تر مفاد کی خاطر افواج پاکستان آئین کے آرٹیکلز پر عمل کروانے کی مجاز ہے حکومت کی طرف سے گڈگورننس کے دعوؤں پر سوالیہ نشان سامنے آرہے ہیں نیلم جہلم ،نندی پور،یوروبانڈز پاکستانی تاریح کے بدترین سیکنڈل ہیں نیشنل ایکشن پلان میں حاہل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں بلاامتیاز تمام صوبوں میں موجود کریشن کے سرداروں اور ان کے سرپرستوں کا احتساب کیا جائے حکومت اربوں روپے پروٹوکول اور حکمران جماعت کی تشہیر پر خرچ کررہی ہے اگر یہی پیسہ عوام کی بنیادی سہولیات پر خرچ کردیا جائے تو لوگوں میں صحت اور تعلیم عام ہو سکتی ہے ۔

گڈگورننسکا دعوی کرنے والی ڈہنگی،پولیو کو تو ختم نہیں کر سکے وہ2018تک بجلی کا کیسے خاتمہ کر سکتے ہیں یہ صرف وعدوں تک ہی محددو ہوگا موٹروے اور جنگلہ بس عام آدمی کی ضرورت نہیں بلکہ عام آدمی فروٹ ،صحت،تعلیم اور سستا انصاف ہے جبکہ یہ عوام کو میسر نہیں ہو گا گڈگورننس نہیں ہو سکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -