طلباء اسلام کا حقیقی چہرہ دنیاکے سامنے پیش کرنے میں کردار ادا کریں، اسامہ شعیب
لاہور(نمائندہ خصوصی )المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مرکزی رہنما اسامہ شعیب نے کہا ہے کہ طلباء اسلام کا حقیقی چہرہ دنیاکے سامنے پیش کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔نوجوان طلباء میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ دنیا میں اسلام کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دے سکتے ہیں۔اس مقصد کے لیے انہیں ہرممکنہ ذرائع استعمال کرنے چاہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے المحمدیہ سٹوڈنٹس لاہور کے زیر اہتمام ٹاؤن شپ میں ہونے والے طلباء سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
۔ان کا کہنا تھا کہ المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے طلباء کو اسلام کی روشنی میں درست سمت میں رہنمائی فراہم کرنے میں اپنا کردار اد اکرتی رہے گی ۔ اس موقع پر سکول اور کالجز کے طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی جس میں طلباء نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ اسلام اور پاکستان کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر المحمدیہ سٹوڈنٹس لاہور کے مسؤل عمر بن عبدالعزیز اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔