حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی3روزہ تقریبات کا آغازآج سے ہوگا

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی3روزہ تقریبات کا آغازآج سے ہوگا

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے 972ویں سالانہ عرس مبارک کی3روزہ تقریبات کا آج سے صوبائی دارلحکومت میں آغاز ہو گیا ہے ۔داتا دربار کو عرس کے موقع ہر برقی قمقموں اور نادر و نایاب آہنی دروازوں سے سجایا گیا ہے۔عرس کئی تقریبات منانے کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے 90لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔فول پروف سیکیورٹی سسٹم کے ساتھ ساتھ مزار داتا دربار اور گردو نواح کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے اور بلا تعطل فراہمی کیلئے خصوصی متبادل انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ٹریفک پولیس کی طرف سے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور متبادل ٹریفک راستوں کا ضابطہ بھی جار ی کیا گیا ہے۔عرس کے موقع پر حفاظتی انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے اور 115سیکیورٹی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ18سو پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔

،ریسکیو1122کے خصوصی کیمپ بھی لگائے جائیں گے ۔عرس کی تقریبات آج یکم سے 3دسمبر تک جاری رہیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -