2 سالہ بچہ ماں کی تحویل سے بازیاب کرواکر والدکے حوالے، درخواست خارج

2 سالہ بچہ ماں کی تحویل سے بازیاب کرواکر والدکے حوالے، درخواست خارج

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اصغر خان نے باپ کی جانب سے 2سالہ بچہ ماں کی تحویل سے بازیاب کرواکر والد کے حوالے کرنے کی دائر درخواست خارج کردی ۔عدالت میں درخواست گزار طارق مسیح نے دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کی بیوی چندہ بی بی اکثر اوقات اپنے والدین کے گھر رہتی ہے لہذ بچے حارث کو باپ کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ، عدالت میں چندہ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر کام کاج نہیں کرتا ہے جبکہ اسے مارپیٹ کا نشانہ بھی بناتا جس کے باعث وہ اپنے ماں باپ کے گھر میں رہائش پذیر ہے ،عدالت نے بچہ ماں کی تحویل میں ہی رکھنے کا حکم دیتے ہوئے باپ کی حبس بے جا کی درخواست خاری کردی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -