جعلی ڈگری کیس میں ملوث ایم این اے کا مکمل چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی آفیسرکی طلبی
لاہور(نامہ نگار )سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن عظمی اختر نے جعلی ڈگری کیس میں ملوث ایم این اے غلام سرور کا مکمل چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی آفیسر کو 16دسمبر کو طلب کرلیاہے۔ عدالت میں کیس کے ملزمان غلام سرور اور عبداللہ کو مقدمے کی نقل فراہم کرنی تھی لیکن وکیل صفائی نے عدالت میں اعتراض اٹھایا کہ پولیس نے ابھی تک مکمل چالان عدالت میں پیش نہیں کیا ،نقل فراہم نہیں کی جاسکتی عدالت میں پراسیکیوٹر ارشاد اصغر نے نکتہ اٹھا یا کہ نامکمل چالان اگر ہو تو مقدمے کی کارروائی شروع کی جا سکتی ہے ملزمان کو نقل فراہم کی جائے تاہم عدالت نے مقدمے کے تفتیش افسیر کو طلب کرلیا عدالت نے حکم دیا کہ وہ بتائیں کہ انہوں نے ابھی تک مکمل چالان کیوں پیش نہیں کیا۔