راشد صدیق کھوکھر کا ارشد مصطفائی اور اکرم رضوی کے بھانجے کی وفات پر اظہار تعزیت

راشد صدیق کھوکھر کا ارشد مصطفائی اور اکرم رضوی کے بھانجے کی وفات پر اظہار ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)امیدوار برائے ڈپٹی میرلاہور ،مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری پی پی 161 اوریونین کونسل 259ازمیرٹاؤن کے چیئرمین ملک راشد صدیق کھوکھر نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی طلاعات ارشد مصطفائی اور اے ٹی آئی کے مرکزی چےئرمین میڈیا سیل محمد اکرم رضوی کے جواں سالہ بھانجے محمد حذیفہ سعید بھٹی کی وفات پر انکے گھر جا کر اظہار تعزیت کی ۔ارشد مصطفائی کی رہائشگاہ مصطفائی ہاؤس میں میڈ یا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئیملک راشد صدیق کھوکھر نے کہا ہے کہ عوامی خوشحالی سے ہی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔ مسائل کے حل اور بحرانوں کے خاتمے کیلئے مصلحتوں سے بالا تر ہوکر نیک نیتی سے کام جاری رکھیں گے ۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کی کامیابی سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والوں کے منہ بند ہو گے ۔خوشحال اور پرامن وطن عزیر مسلم لیگ ن کا ایجنڈ ا ہے ۔مخلوق خدا کی خدمت اصل سیاست ہے ۔عوامی وعدؤں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں ۔توانائی بحران کے خاتمے اقتصادی راہداری منصوبوں سے ملک ترقی یافتہ بن جائے گا۔عوامی عزت کا جواب ہمیشہ محبت سے دیا ہے ۔عوام کے مسائل کے حل اور انکی آواز کو حکومتی ایوان تک پہنچائیں گے ۔۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -