منشیات کے مقدمہ میں ملوث کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

منشیات کے مقدمہ میں ملوث کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم رحمت مسیح کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے 540گرام چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

عدالت میں ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرکھاہے ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -