عمران خان عوام کو جگانے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں، مرزا رمضان بیگ

عمران خان عوام کو جگانے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں، مرزا رمضان بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف لاہور کے رہنما اور یونین کونسل 164سے وائس چیئرمین کا الیکشن لڑنے والے مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کو جگانے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں اگر اب بھی عوام نے عمران خان کا ساتھ نہ دیا تو پھر باریاں بدل بدل کر حکومت میں آنے ان کے حالات کو نہیں بدلیں گے اپنے حالات کو بدلنے کے لئے عوام کو اپنے حقوق کے حصول کے لئے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا پڑے گا اور اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران کا ساتھ دینا ہو گا پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو مسترد کرنا ہو گا کیونکہ یہ جماعتیں سالہا سال سے حکومتیں کررہی ہیں لیکن انہوں نے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف متحدہونیوالی سیاسی جماعتوں کو شکست ہو گی جیت صرف اور صرف پی ٹی آئی کی ہو گی عوام باریاں لینے والوں کو بلدیاتی الیکشن میں مسترد کردیں گے۔