تعلیم کے ذریعے سے ہی قوموں کی تقدیر بدلی جاتی ہے، عثمان منان

تعلیم کے ذریعے سے ہی قوموں کی تقدیر بدلی جاتی ہے، عثمان منان

  

لاہور ( پ ر) بادامی باغ مارکیٹ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر عثمان منان شیخ نے کہا ہے کہ ویراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کئے بغیر آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پنجاب میں جدید اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا وژن یہ ہے کہ پنجاب میں ہر بچہ مفت اور جدید تعلیم حاصل کرے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کر رہے ہیں تاکہ تعلیم کے ذریعہ سے پاکستان میں جاری تمام بحرانوں کو ختم کیا جاسکے۔ تعلیم کے ذریعے سے ہی قوموں کی تقدیر بدلی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب میں تمام سرکاری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کر رہے ہیں۔ بچوں کو کتابیں فری فراہم کی جا رہی ہیں۔ معیاری تعلیم حاصل کرنا ہر پاکستانی بچے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام والدین وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں اور اپنے بچوں کو مفت تعلیم کی سہولتوں سے آراستہ کرنے کیلئے سکولوں میں داخل کروائیں۔

تاکہ تعلیم کے میدان می پاکستان کا نام روشن ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سرکاری سکولوں‘ کالجوں میں طالبعلموں کو شارٹ کورسز کروا رہی ہے اور نوجوان نسل کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -