جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائیکمیشن ہم وطنوں کیلئے مشکلات کی وجہ بن گیا ہے ،ناصر خان

جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائیکمیشن ہم وطنوں کیلئے مشکلات کی وجہ بن گیا ہے ...

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان جنوبی افریقہ ایسوسی ایشن پریٹوریا کے صدر ناصر خان نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ میں اہل پاکستان کے لئے ان کے گھر کی مانند ہائی کمیشن ہی ہم وطنوں کی مشکلات کی وجہ بن گیا ہے، ایک طرف پاکستان ہائی کمشنر نجم الثاقب اور ان کا عملہ اہل پاکستان کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کر رہے ہیں اور جان بوجھ کر ان کی تذلیل کر ر ہے ہیں بلکہ رات بھر اہل وطن کو پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر سڑک کنارے سونے پر مجبور کر رہے ہیں سفارتی علاقہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ہائی کمیشن کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال پاکستان کے لئے جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے ،پاکستانی کمیونٹی کی بے بہا مشکلات کے باوجود پاکستان ہائی کمشنر نجم الثاقب نے چپ سادھ رکھی ہے

مزید :

عالمی منظر -