فیصل آباد، میرٹ کے برعکس ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کا انکشاف

فیصل آباد، میرٹ کے برعکس ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کا انکشاف

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ)رواں سال میں ہونے والی ایجوکیٹرز کی بھرتیوں میں تقریبا مزید ڈیڑھ درجن امیدواروں کی میرٹ کے برعکس اور بوگس تقرریوں کے انکشاف نے محکمہ تعلیم میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ اس انکشاف پر ڈی سی او فیصل آباد نے ایجوکیشن افسروں پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور اس معاملہ کی اعلی سطحی انکوائری کروانے کا حکم دیا ہے چنانچہ اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر تمام متعلقہ ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے قبل ازیں بھی ایجوکیٹرز کی بھرتیوں میں جعل سازی اور بوگس تقرریوں کا انکشاف ہوا تھا جس کی انکوائری کرائی گئی تو تقریبا8سٹاف ممبران قصور وار پائے گئے جن کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -