آئی جی پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سے 10دسمبر کو جواب طلب

آئی جی پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سے 10دسمبر کو جواب ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر آئی جی پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سے 10دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔ مسٹر جسٹس انوارالحق کے روبرو درخواست گزار راحت پروین موقف اختیار کیا کہ اس کاشوہر سب انسپکٹر طار ق محمود دفتری امور نمٹانے کے دوران روڈ ایکسیڈنٹ میں مارا گیا مگر محکمہ پولیس نے اسے شہید کا درجہ نہیں دیا۔ ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے آئی جی پنجاب کو 10دسمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید :

علاقائی -