پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی نے بلے کے بجائے شیر کو ووٹ دیا

پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی نے بلے کے بجائے شیر کو ووٹ دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی میں تبدیلی آگئی،تبدیلی بھی ایسی آئی کہ سوشل میڈیا پر جنگ چھڑ گئی۔تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی نے بلے کے بجائے شیر کو ووٹ کاسٹ کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمان مزاری کی طرف سے ن لیگ کو ووٹ کاسٹ کرنے کا سوشل میڈیا پر اس وقت شور مچا جب ایمان نے شیر کو ووٹ دینے کی ٹویٹ کردی۔ایمان نے ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا پہلا ووٹ شیر کو ڈالا۔ اس پر تحریک انصاف کے سائبر واریئرز نے ان کی والدہ شیریں مزاری پر طنز کی گولیوں سے حملہ کر دیا۔پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا جنگجوؤں کا شور شرابا حد سے بڑھا تو شیریں مزاری کو مجبورا جواب دینا پڑا۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا بلے کے بجائے شیر کو ووٹ جمہوریت کا حسن قرار دیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -