پیرمکی دربار کے قریب 35 سالہ شخص کی لاش برآمد

پیرمکی دربار کے قریب 35 سالہ شخص کی لاش برآمد

  

لاہور(وقائع نگار)داتا دربا رکے علاقہ سے 35سالہ شخص کی نعش برآمد ،بتا یا گیا ہے کہ داتا دربا ر کے علا قے پیر مکی دربا ر کے قر یب سے مقامی افراد کو ایک 35سالہ شخص کی لاش سڑک کنارے پڑی ہوئی ملی ۔پو لیس کے مطا بق35سا لہ شخص کی شروعات میں تو شناخت نہیں ہو سکی البتہ بعد ازاں اس کی شناخت حسن کے نام سے ہو گئی جو کہ فیصل آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔پولیس کے مطابق متوفی حلئیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے شبہ ہے کہ اس کی موت نشے کی زیادتی سے ہوئی ہے۔البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -