داتا دربار کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، مردہ خانہ میں جمع کروا دی گئی

داتا دربار کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، مردہ خانہ میں جمع کروا دی ...

  

لاہور(وقائع نگار) داتا دربار کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں جمع کروا دی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز مقامی افراد کو سڑک کنارے ایک 40سالہ شخص کی نعش ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی۔

مزید :

علاقائی -