پنجاب،623ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق، 524 افرادشدید زخمی

پنجاب،623ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق، 524 افرادشدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز623ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں524 افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ227افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ٹریفک حادثات کے دوران8افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 280 ڈرائیورز، 23 کم عمرڈرائیور، 367 مسافر اور112پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 142 ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت161 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 49 حادثات میں61متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ 35 حادثات میں 34 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل759متاثرین میں 588 مرد اور 171خواتین شامل ہیں جبکہ بیشتر واقعات میں 460 موٹر سائیکلز،85آٹو رکشے،92موٹر کاریں، 61 مسافر بسیں،19ٹرک اور64دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -