سنگین وارداتوں میں ملوث شانی ڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار

سنگین وارداتوں میں ملوث شانی ڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار

  

 لاہور (وقائع نگار)اسلا م پو رہ پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث غلا م مصطفی عر ف شا نی ڈکیت گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے3مو ٹر سا ئیکلیں، ہزاروں روپے نقدی،6 موبائل فونز،3پسٹلز اور35گولیاں برآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا جس پر ایس پی سٹی ہا رون جو ئیہ نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی اسلا م پو رہ سر کل مہر محمد ممتا ز کو چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔ ڈی ایس پی مہر ممتا ز نے ایس ایچ اواسلا م پو رہ عا صم رفیع اوردیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور اس خطرناک ڈکیت گینگ کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پرپولیس کی اسپیشل ریڈنگ پارٹی نے ماہرانہ منصوبہ بندی کرکے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث غلا م مصطفی عر ف شا نی ڈکیت گینگ کے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میں ;غلا م مصطفی عر ف شا نی ،حید ر علی عر ف شا نی اور عا رف شامل ہیں ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سے 10مقدمات ٹریس ہوئے۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے ۔ایس پی سٹی ہا رون جو ئیہ نے غلا م مصطفی عر ف شا نی ڈکیت گینگ کی گرفتار ی پر ایس ایچ اواسلام پو رہ عا صم رفیع اور خصوصی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -