شاہدرہ پولیس سرکل جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گیا ،بد اخلاقی اور جوئے کا دھندہ عروج پر

شاہدرہ پولیس سرکل جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گیا ،بد اخلاقی اور جوئے کا ...

  

لاہور(ملک خیام رفیق ) شاہدرہ سرکل جرائم پیشہ افراد کے لیے جنت بن گیا ۔جسم فروشی، منشیات فروشی ،جوا، جیب تراشی کا دھندا عروج پر، پولیس پشت پناہی کر نے لگی ۔شہریف شہری انصاف کے حصول کے لیے در بدر ہو نے لگے ۔شہر کا داخلی راستہ ہو نے کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گیا ۔ روزنامہ’’ پاکستان ‘‘کے سروے کے دوران شہریوں نے بتایا کہ جوئے اور قحبہ خانوں کی کثرت کی وجہ سے نو جوان نسل تباہ ہورہی ہے ۔شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں راوی ویو ہو ٹل میں بداخلاقی کا دھند اعرج پر ہے جہاں آنے والے افراد کولڑکیاں فراہم کی جاتی ہیں جبکہ سٹوڈنٹ لڑکے لڑکیاں ڈیٹ کے لیے آتے ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے انہیں مکمل تحفظ کی ضمانت فراہم کی جا تی ہے۔شاہدرہ کے علاقہ میں کینال ویو ہو ٹل کی انتظامیہ بھی یہی کاروبارکر رہی ہے۔شاہدرہ موڑ پر جیب کتروں کا گروہ بھی پردیسیوں کی جیبو ں کا صفایا کرنے میں مصروف ہے یہ گروہ بڑے منظم طریقہ سے لو گوں کی جیبیں کاٹتا ہے اور پکڑے جانے کی صورت میں جیب کترے کے دیگر ساتھی بھی میدان میں آ جا تے ہیں اور متاثرہ شخض کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جا تا ہے۔اگر کو ئی پولیس کو اطلاع کر دے تو قریب کھڑے رکشہ والے انہیں لے کر مو قع سے فرار ہو جا تے ہیں۔اس گروہ کے کچھ افراد خریداری کی دکانوں پر موجود ہو تے ہیں اور مسافروں کو رقم نکالتے ہو ئے دیکھ لیتے ہیں ۔اگر کسی کے پاس زیادہ رقم ہو تی ہے تو یہ اس کا کا تعاقب کر تے ہیں اور موقع ملنے پر جیب کا ٹ لیتے ہیں۔جیب تراشوں کے ان گروہوں کے خلاف کو ئی سخت ایکشن نہیں لیا گیا ۔جو ئے کے اڈے بھی سرکل میں اپنا کام جا ری رکھے ہو ئے ہیں۔جہاں پر جرائم پیشہ افراد پناہ لیتے ہیں اور نئی نسل جو ئے کی لت میں پڑ کر اپنا سب کچھ کھو بیٹھتی ہے ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے تعاون کرنے کی شرط پر جرائم پیشہ افراد کو ہر قسم کا جرم کر نے کی مکمل چھٹی دے رکھی ہے ۔شاہدرہ میں چوری ڈکیتی کی واردتیں بھی عروج پر ہیں شہری گھروں میں بھی اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کر تے ہیں اور رات کے وقت ضروت کے تحت بھی گھر وں سے نکلتے ہو ئے کتراتے ہیں۔اس بارے میں ڈی ایس پی عابد پہلوان کا کہنا تھا کہ ہو ٹلوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جا تا ہے اور کہیں کو ئی جرائم پایا جا ئے تو اس کے خلاف کار روائی کی جا تی ہے۔رواں سال کے دوران جو ئے کے 100سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ پیرا ڈائزہوٹل کی انتظامیہ کے خلاف جسم فروشی کر وانے پر 5مقدمات درج کیے گئے ہیں۔جیب تراشوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کر کے متعدد جیب تراشوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور چالان کر کے جیل بھجوا گیا ہے۔علاقہ میں جرائم کے خاتمہ کے دن رات کام کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -