چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں مزاحمت پر ایک شہری زخمی

چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں مزاحمت پر ایک شہری زخمی

  

 لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان ، گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں سے محروم کردیاجبکہ مزاحمت پر ایک شہری کو زخمی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق نشاط کالونی کے علاقہ میں مقامی کمپنی کا سیلز مین شہباز رقم کے ساتھ اپنے دفتر واپس جا رہا تھا کہ اس کو نامعلوم ڈاکوؤں نے روک کر اس سے 6لاکھ روپے نقدی چھین لی اور اس کے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے اس کو زخمی کر دیا ۔زخمی کو ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر ریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دوسرے واقعات میں اسلام پورہ میں خالد سے نقدی ا ورموبائل فون اورموبائل فون،ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے ا ورموبائل فون چھین لیا،گلشن راوی میں شہباز،جوہر ٹاؤن میں فیروز،گلبرگ میں جبار ، جوہر ٹاؤن میں عثمان ،ڈیفنس اے میں کاشف ،سول لائن میں عظمت کی گاڑیاں جبکہ فیصل ٹاؤن میں نعمان ،ڈیفنس اے میں امانت ،ڈیفنس اے میں فیصل ، شاہدرہ ٹاؤن میں ندیم،مزنگ میں بابر ، ساندہ میں وسیم،شیراکوٹ میں شکیل ،نواں کوٹ میں پرویز،لٹن روڈ میں فاروق،نیو ارکلی میں حنیف ،داتا دربار میں ابرار ،پرانی انارکلی میں فریاد،مزنگ میں فرمان ، نواں کوٹ میں عمیر ،مسلم ٹاؤن میں فیصل ،شیراکوٹ میں عامر ، اقبال ٹاؤن میں وحید، نیوانارکلی میں عمر ،گلشن راوی میں اسلم،گلبرگ میں شہریار ،فیصل ٹاؤن میں عاطف ،پرانی انارکلی میں عرفان اقبال ٹاؤن میں سلمان ، جوہر ٹاؤن میں بلال فیصل ٹاؤن میں مدثرکی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -