ٹریفک کے بہاؤ کو بر قرار رکھنے کیلئے پلان تیار

ٹریفک کے بہاؤ کو بر قرار رکھنے کیلئے پلان تیار

  

لا ہور ( وقائع نگا ر خصو صی ) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہاہے کہچہلم حضرت امام حسین ؑ اورحضرت داتاگنج بخش ؒ کے972ویں عرس کے موقع پرسٹی ٹریفک پولیس کے ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارنے اور شہر بھر کی ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے انتظامات مکمل ہیں۔اس دوران 2ایس پیز، 9ڈی ایس پیز ، 35انسپکٹر،33پٹرولنگ آفیسراور443 وارڈنزڈیوٹی پر مامور ہیں، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 6 فوک لفٹر اور شرکاء کی گاڑی خراب ہونے کی صورت میں مددکیلئے4 بریک ڈاؤنز بھی لگائے گئے ہیں جبکہ شرکاء کی گاڑیوں کیلئے5پارکنگ اسٹینڈبھی مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے سی ٹی اوآفس میں ایس پیز اور ڈی ایس پیز سے میٹنگ کی اور کہا کہ شہریوں کی مدد اورسہولت کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کا رلائے جائیں۔سی ٹی او نے کہا کہ ملک بھرسے لاکھوں کی تعدادمیں زائرین اورعقیدت مند عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے آتے ہیں جسکی وجہ سے کربلاگا مے شاہ اور دربارشریف سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤمیں غیر معمولی اضافہ ہوجاتاہے ۔ چہلم حضرت امام حسین ؑ اورعرس حضرت داتاگنج بخش کے موقع پر ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پلان مرتب کرلیاگیاہے ۔آج(یکم دسمبر)سے ہرقسم کی ٹریفک جوکہ شاہدرہ کی طرف سے لاہورشہرمیں داخل ہوگی چوک آزادی سے جانب ریلوے اسٹیشن بھجوائی جائے گی یاچوک نیازی شہیدسے بندروڈچوک سگیاں سے اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگی۔چوک چوبرجی کی جانب سے آنے والی ٹریفک کوچوک ایم اے اوکالج سے جانب ساندہ روڈ،بندروڈاورسیکٹریٹ کے ساتھ سولسٹر آفس او ر LDAآفس کے سامنے سے ہوتے ہوئے چوک کمشنرآفس سے کورٹ سٹریٹ ، کارنرایس ایس پی آفس ، آؤٹ فال روڈکی جانب بھجوا یا جائے گا نیز کاہنہ، قصورکی طرف سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو چوبرجی،موڑ سمن آباد،گلشن راوی بندروڈ کی طرف بھجوایا جائے گا،بند روڈ چوک سگیاں سے جانب کچہری کی طرف کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی۔اندرون سرکلرروڈسے آنے والی ہرقسم کی ٹریفک موری گیٹ سے اردوبازار،چوک چٹرجی،لاء کا لج کچہری روڈ نیلا گنبد کے راستے بھجوایا جائے گا۔ لاء کالج کی جانب سے کسی قسم کی ٹریفک کوچوک چیٹرجی اردوبازارکی جانب نہیں جانے دیاجائے گا۔ مستی گیٹ ٹرن شاہی قلعہ کی جانب سے علی پارک سے جانب چوک ٹیکسالی کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی۔چوک میلاد سے اندرون دہلی گیٹ جانب مسجد وزیر کسی قسم کی ٹریفک کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔اندرون سرکلرروڈسے آنے والی تمام پبلک سروس گاڑیاں چوک شاہ عالمی سے جانب میوہسپتال بھجوائی جائیں گی۔تمام سست رفتارٹریفک کوچوک ٹیکسالی سے براستہ موہنی روڈاورموری گیٹ سے جانب اردوبازارچلایاجائے گا ۔ انہوں نے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پٹرولنگ کے عمل کو یقینی بنائیں جبکہ وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ لاوارث اشیاء اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔

مزید :

علاقائی -