سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز کاریحام کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز کاریحام کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

  

اسلام آباد (آن لائن) ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز نے ریحام خان کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ریحام خان اپنے سابق شوہر کے خلاف بیانات تحریری طور پر معافی معانگیں ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد میں ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز نے ریحام خان کو 10 کروڑ روپے ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا ۔ نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریحام خان اپنے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز کے خلاف بیانات پر تحریری طور پر معافی مانگیں اگر ریحام خان نے 15 یوم میں تحریری معافی نہ مانگی گئی تو ان کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گی نوٹس ایڈووکیٹ ڈاکٹر محمود جہانگیری کی جانب سے بھیجا گیا ۔

مزید :

صفحہ اول -