قتل کے مجرم کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

قتل کے مجرم کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

  

لاہور( نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ جبین نے قتل کے مجرم کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، مجرم کا مقتول کے والد سے چائے کے پیسہ نہ دینے پر جھگڑا ہوا تھا۔ استغاثہ کے مطابق مقتول کا والد وزیر خان ٹبی سٹی کے علاقے میں چائے کا کھوکھا چلاتا تھا۔ وقوعہ کے روزمجرم معظم رسول نے چائے والے کھوکھے سے چائے پینے کے بعد پیسے دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر مقتول کے والد اور مجرم کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔ بعد ازاں لوگوں کے بیچ بچاؤ کرانے پر مجرم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا چلا گیا تاہم کچھ دیر بعدوزیر خان کا نو عمر بیٹا نواز چائے دینے کے لئے جا رہا تھا کہ مجرم نے چاقو کے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ ٹبی سٹی نے مقتول نوازکے والد وزیر خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کر رکھا تھا۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز سماعت مکمل کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

سزائے موت

مزید :

صفحہ آخر -