افسروں کی تحصیلدار ترقی کیلئے درخواست ، فریقین سے جواب طلب

افسروں کی تحصیلدار ترقی کیلئے درخواست ، فریقین سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے محکمہ مال کی تین افسروں کی بطور تحصیلدار ترقی کے لئے دائر درخواست پر محکمہ مال اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نوید رسول مرز ا کو حکم دیا ہے کہ لاء افسروں کو عدالتوں میں پیشی سے قبل مقدمات کی تیاری کرنے کی عادت ڈالیں۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں محکمہ مال کی تین افسروں محمد جمیل، لیاقت علی اور محمد اعظم کی درخواست پر سماعت کی گئی، درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ مال میں جونیئر افسروں کو ترقی دی جا رہی ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نوید رسول مرزا بھی عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایڈووکیٹ جنرل کو حکم دیا کہ اس کیس میں لاء افسرمکمل تیاری کے ساتھ پیش نہیں ہوئے تھے، لاء افسروں کو عدالتوں میں پیشی سے قبل مقدمات کی تیاری کرنے کی عادت ڈالیں جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسی صورتحال سامنے نہیں آ ئے گی۔

لاء افسر تیاری

مزید :

صفحہ آخر -