ٹرانسفارمر خریداری سکینڈل ،ملزم کی عبوری ضمانت میں 15دسمبر تک توسیع

ٹرانسفارمر خریداری سکینڈل ،ملزم کی عبوری ضمانت میں 15دسمبر تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 13 ارب روپے کے ٹرانسفارمر خریداری سکینڈل میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت میں 15دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب ریفرنس اور دیگر دستاویزات کے حصول کے لئے دائردرخواست نمٹا دی ۔مسٹر جسٹس طارق محمود عباسی اور مسٹر جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو رسول خان محسود کی درخواست کی سماعت شروع ہوئی تو ملزم کے وکیل کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی کرنے کی تحریری طور پر استدعا کی گئی، ملزم نے درخواست میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ درخواست گزار نیب میں زیر التواء تحقیقات میں شامل ہے مگر خدشہ ہے کہ نیب دیگر ملزموں کی طرح اسے بھی گرفتار کر لے گا اس لئے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
عبوری ضمانت

مزید :

صفحہ آخر -