کسٹم کلکٹر سمیت تین ملزموں کی عبوری ضمانت میں 8دسمبر تک توسیع

کسٹم کلکٹر سمیت تین ملزموں کی عبوری ضمانت میں 8دسمبر تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کروڑوں روپے کی کسٹم ڈیوٹی چوری میں مبینہ ملوث کسٹم کلکٹر سمیت تین ملزموں کی عبوری ضمانت میں 8دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کر دی ۔مسٹر جسٹس طارق محمود عباسی اور مسٹر جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کلکٹر کسٹمز عامر رشید شیخ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت شروع کی تو نیب کے پراسکیوٹر رانا عارف محمود نے بنچ کو بتایا کہ تینوں ملزم کروڑوں روپے کی کسٹم ڈیوٹی چوری میں ملوث ہیں اور نیب کی تاحال تحقیقات میں ملزم گنہگار پائے گئے ہیں اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے لہٰذا ضمانت کی درخواست خارج کی جائے، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کسٹم ڈیوٹی کی چوری سے درخواست گزار کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

تین ملزم

مزید :

صفحہ آخر -