دو قیدیوں کی بریت اور سزائیں بڑھانے کے لئے دائر درخواستیں خارج

دو قیدیوں کی بریت اور سزائیں بڑھانے کے لئے دائر درخواستیں خارج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں پانے والے دو قیدیوں کی بریت اور سزائیں بڑھانے کے لئے دائر درخواستیں خارج کر دیں۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار اور مسٹر جسٹس منظور احمد ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے امجد شہزاد اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، عمر قید کے قیدی امجد شہزاد کے وکیل صدیق خان بلوچ نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے سجاد شاہ سمیت دیگر چار ملزموں کو بری کر دیا اور ایک ملزم تاحال اشتہاری ہے، مدعی مقدمہ امیر حسین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم امجد شہزاد کو قانون کے مطابق سزا نہیں سنائی لہٰذا اس کی سزا عمر قید سے بڑھا کر سزائے موت کی جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد دونوں درخواستیں خارج کر دیں۔

درخواستیں خارج

مزید :

صفحہ آخر -