گندم ، آٹے کی ایکسپورٹ پر 125ڈالر فی ٹن تک ربیٹ دی جائے

گندم ، آٹے کی ایکسپورٹ پر 125ڈالر فی ٹن تک ربیٹ دی جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سینٹرل کمیٹی کے چےئرمین محمد نعیم بٹ اور چےئرمین پنجاب چوہدری افتخار احمد مٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم اور آٹے کی ایکسپورٹ پر 100ڈالر سے125ڈالر فی ٹن تک ربیٹ دی جائے،انہوں نے کہا عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں اس وقت ملکی گندم کے نرخ زیادہ ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمت180سے220ڈالر فی ٹن ہے اس کے مقابلے میں پاکستانی گندم کی قیمت 325ڈالر فی ٹن ہے۔ملک میں اس وقت گندم کے وافر فاضل ذخائر مو جود ہیں۔ جن کی نکاسی کیلئے ایکسپورٹ ضروری ہے۔ حکومت گندم اور آٹے کی ایکسپورٹ کیلئے 100سے125ڈالر تک ربیٹ دے تاکہ عالمی مارکیٹ کا مقابلہ کیا جاسکے۔گندم کی ایکسپورٹ نہ کی جاسکی تو سرپلس گندم ضائع ہو جائے گی۔حقائق کی روشنی میں حکومت کی جانب سے گندم اور آٹے کی ربیٹ کے ساتھ ایکسپورٹ کی پالسیے میں توسیع کی فوری ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں انڈسٹری اور کاشتکار کسی ممکنہ بحران کی زد میں آنے سے بچ جائیں۔
ربیٹ

مزید :

صفحہ آخر -