حضرت علی عثمان ہجویریؒ کے عرس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل

حضرت علی عثمان ہجویریؒ کے عرس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے)صوفی بزرگ داتاگنج بخش علی ہجویری کے 972ویں عرس اور چہلم امام حسین کے موقعہ پر سکیورٹی انتظاما ت کے تحت 1800سے زائد پولیس کے اہلکاروں سمیت سول ڈیفنس کے 300سو رضا کار بھی 3دن تک اپنی ڈیوٹیاں سر انجا م دیں گے ،ریسکیو1122کے خصوصی کیمپوں سمیت 115سی سی ٹی وی کیمروں بھی نصب کر دیئے گئے ، برصغیر کے عظیم صوفی بزگ سید علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے یکم دسمبر سے تین دسمبر تک جاری رہنے والے 972ویں سالانہ عرس اور چہلم امام حسین کے موقعہ پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گے ہیں جن کے تحت محکمہ سول ڈیفنس کے 300سے زائد رضا کاری،میٹل ڈیکٹرز اور فائر سیفٹی آلات کے سمیت پولیس کے 1800جوانوں اور افسران کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے ،ریسکیو 1122کے سپیشل کیمپوں سمیت محکمہ صحت اور دوسر ے اداروں کے خصوصی کیمپس بھی لگائے گئے ہیں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان115سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مسلسل عرس اور چہلم کی براہ راست مانیٹرنگ کر رہے ہیں ،گزشتہ روز کمشنر لاہور عبداللہ سنبل،ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان ،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس قاری عالم شیر ،سی سی پی او لاہور امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے داتا گنج بخش اور چہلم کے روٹ کامعائنہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
عرس

مزید :

صفحہ آخر -