اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں سے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا،میجر (ر) سعید

اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں سے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا،میجر (ر) سعید

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف کوآرڈینیٹر میجر (ر) محمد سعید نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں سے صرف آئی ایم ایف خوش اور ملک تباہ ہو رہا ہے ۔پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان ریلیف کے منتظر عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے،فوری طور پر پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10روپے کمی کی جائے اور حکمران عالمی ساہو کاروں کی بجائے غریب عوام کا تحفظ کر یں ۔مشاورتی کونسل کے اجلاس میں ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد نقوی،تنویر خان،راجہ الطاف،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ،جواد حامد،ساجد بھٹی،شہزاد رسول،مظہر علوی،عائشہ مبشر و فورمز کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد نقوی نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے قرضے لے کر آزادی گروی رکھ دی،عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتیں 40ڈالر سے نیچے آ گئیں ،پاکستان کے کاشتکار،دکاندار،تاجر اور عام صارفین کو اس کاریلیف کیوں نہیں مل رہا ؟ فرح ناز نے کہا کہ جمہوریت کو بچانے کے نام پر اکٹھی ہونے والی پارلیمنٹ غریب عوام کے ساتھ ظلم پر خاموش کیوں رہتی ہے؟ کیا صرف خزانہ لوٹنا،اغیار کی نوکری کرنا اور غریب عوام کا استحصال کرنا ہی جمہوریت ہے؟ اجلاس کے اختتام پر عوامی تحریک یوتھ لیگ کے 27 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں کیک کاٹا گیا اور شاندار یوتھ امن کانفرنس کے انعقاد پر مرکزی صدر مظہر علوی کو مبارکباد دی گئی۔منہاج القرآن کے سنیئر رہنما جی ایم ملک ،جواد حامد،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،ساجد بھٹی،نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ نے یوتھ ونگ کے 27 ویں یوم تا سیس پر مبارکباد دی گئی۔

میجر (ر) سعید

مزید :

صفحہ آخر -