5کم سن ماں کے حوالے ، بچوں کا رو رو کر برا حال،باپ پر غشی کے دورے

5کم سن ماں کے حوالے ، بچوں کا رو رو کر برا حال،باپ پر غشی کے دورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ روز اس وقت ماحول سوگوار ہوگیا جب عدالت نے 5بچے باپ سے لے کر ماں کے حوالے کئے اور بچوں نے اپنے روتے ہوئے باپ سے لپٹ کر اسے دلاسہ دینے کی کوشش کی ،بچوں کے اس اقدام پر ان کے باپ نے دھاڑیں مار کر رونا شروع کردیا جبکہ بچوں کی اس معصوم کوشش پر وہاں موجود کئی لوگ آبدیدہ ہوگئے ۔مسٹر جسٹس سردار شمیم نے کیس کی سماعت کی۔ اوکاڑہ کی رہائشی خاتون عمیرہ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ اسکے سابق شوہراقبال نے طلاق کے باوجود اس کے پانچ بچوں کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہے۔عدالتی حکم پر بیلف نے پانچوں بچوں کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے سترہ سالہ فضلیت اقبال، پندرہ سالہ جمیلہ اقبال، بارہ سالہ مجاہد اقبال، نو سالہ شکیلہ اقبال اور آٹھ سالہ سہیل اقبال کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا۔
غشی،دورے

مزید :

صفحہ آخر -