پاکستان نے جنگی جرائم سے متعلق بنگلہ دیش کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا

پاکستان نے جنگی جرائم سے متعلق بنگلہ دیش کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا

  

اسلام آباد(اے این این) پاکستان نے جنگی جرائم یا مظالم میں مدد کرنے سے متعلق بنگلہ دیش کے الزامات کوسختی سے مستردکردیا ۔ بنگلہ دیش کے قائم مقام ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کیاگیا اور انھیں کہاگیا کہ اس ماہ کی 23تاریخ کو بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ستاویز میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انھیں بتایاگیاکہ بنگلہ دیش سے بردارانہ تعلقات قائم کرنے کی ہماری دلی خواہش کے باوجود بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں انتہائی افسوسناک ہیں۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا کیونکہ پاکستان اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ بنگلہ دیش کے سفیر کو بتایاگیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے اجتماعی مفاد کیلئے خیرسگالی دوستی اور ہم آہنگی کے جذبے کو آگے بڑھانا ناگزیر ہے۔

جنگی جرائم

مزید :

صفحہ آخر -