پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص اشیاء خوردنوش کی فروخت مہم تیز

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص اشیاء خوردنوش کی فروخت مہم تیز

  

لاہور(کامرس رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کے خلاف مہم زورو شور سے جاری ہے گزشتہ روزفوڈ اتھارٹی سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے بسطامی روڈ پر واقع ارشد سموسمہ پٹی کو ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،بیکنگ ایریا میں واشروم ہونے،ورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال اور برتن دھونے کے لیے سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ سوڈیوال ، ملتان روڈ پر واقع فریش جوس کارنراور کاکا پان شاپ ، نرالا پان شاپ ، الخیر ملک شاپ،عزیز جنرل سٹور، سلیمان سٹور اورعلی یونس پان شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔علاوہ ازیں فاروق کوکنگ سنٹر کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور برتن دھونے کے لیے صابن دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔اسی طرح لاہوری نان شاپ کو ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیرکام کرنے اورآٹے کو گندے کپڑے سے ڈھانپنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔راوی ٹاؤن کی ٹیم نے لوہاری گیٹ کے ایریا میں واقع ملک سویٹس کوگزشتہ روزسر بمہر کیا تھا لیکن مالک نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اجازت لیے بغیر غیر قانونی طور پر کھول لیا جس وجہ سے اسے دوبارہ سربمہر کردیا گیا نیز مالک کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت کرنے کی وجہ سے متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی اوردو افراد کو موقع پر گرفتار کرایا گیا۔اس کے علاوہ شاہدرہ میں واقع چئیر مین کریانہ اورشیخ برادرز کریانہ کوہدایات پر عمل نہ کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور بغیر لیبلنگ پراڈکٹس فروخت کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اسی طرح بسم اللہ ملک شاپ کو ہدایات پر عمل نہ کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،صفائی کی ناقص صورت حال اور سٹوریج کی غیر مناسب صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے میں مارکیٹ میں واقع علی پان شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ کینال پارک میں واقع وہاب ڈیری کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا نیز دودھ کے نمونہ جات بھی لیے گئے اور تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔اس کے علاو ہ ایچ۔کے صاحب خلیل سٹوراور سمیع سٹور کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔علاوہ ازیں ایم۔ایم عالم روڈ پر واقع فوریسٹ کیفے کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے، واشنگ ایریا میں گندگی اور لیبلنگ کے بغیر پراڈکٹس استعمال کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں واقع فارمیسی ڈیپارٹمنٹ ٹک شاپ ، فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کیفے ٹیریا اوریئنٹل کالج کیفیکوچوہوں کی غلاظت، کھلی نالیوں ، ضائع المیعادسینڈوچز، ورکرز کامیڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ ثاقب باورچی کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور ورکرزکا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے رفیق نان شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبا ر کرنے اورصفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ زاہد کیٹرنگ اینڈ پکوان سنٹر کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور صفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا جبکہ کینال بنک سکیم میں واقع سپائسی برگرکو سٹوریج کی خراب صورت حال اور فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر جرمانہ عائد کیا۔شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے شیر شاہ روڈ پر واقع اعظم ملک شاپ اور نثار جنرل سٹور کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا جبکہ اے۔آر شوارما کو فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال اور ورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر جرمانہ عائد کیا۔علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے رائیونڈ روڈ پر واقع احمد شہباز ہوٹل ،ملک جی ہوٹل،فہد نیازی ہوٹل اور اسلم ہوٹل کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبارکرنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،صفائی کی ناقص صورت حال اور برتنوں کی واشنگ کی غیر مناسب صورت حال کی بنا پر سر بمہر کردیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی

مزید :

صفحہ آخر -