رؤف صدیقی کی عبوری حفاطتی ضمانت منظور

رؤف صدیقی کی عبوری حفاطتی ضمانت منظور

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی کی ڈاکٹر عاصم کیس میں چار دن کی عبوری حفاطتی ضمانت منظور کرلی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی نے درخواست ضمانت دائر کی تھی کہ نارتھ ناظم آباد میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس میں ان کا نام بھی شامل ہے لیکن ان کا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کبھی کسی کے علاج کے لیے ڈاکٹر عاصم کو فون نہیں کیا وہ اس مقدمہ کا سامنا کرنا چاہتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ ان کو گرفتار کرلیا جائے گا عدالت نے ان کو موقف سننے کے بعد 2لاکھ روپے کے عوض ان کو 4روز کے لیے عبوری حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونیکا حکم دیا ہے

مزید :

کراچی صفحہ اول -