موسمیاتی تبدیلیاں،پاکستان خطے میں ہیٹ سرپلس زون میں آگیا

موسمیاتی تبدیلیاں،پاکستان خطے میں ہیٹ سرپلس زون میں آگیا

  

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث جنوبی ایشیائی خطے میں ’’ہیٹ سرپلس‘‘ زون میں آگیا۔پاکستان سے مون سون کا پورا سیزن غائب ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ۔بارشوں میں بے پناہ زیادتی، خشک اور سرد موسم سرما، طویل خشک سالی پاکستان کا مقدر ہوسکتی ہے۔پاکستان میں زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان جغرافیائی اعتبار سے اس خطے میں آگیا ہے جو ’’ہیٹ سرپلس‘‘ زون میں آتا ہے۔ سائنسدانوں اورمحکمہ موسمیات کے ماہرین کا اندازہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان سے مون سون کا پورا سیزن غائب ہونے کا امکان ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -