بی جے پی نے نواز، مودی ملاقات کو خوش آئند قرار دیدیا

بی جے پی نے نواز، مودی ملاقات کو خوش آئند قرار دیدیا

  

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما شتروگھن سنہا نے نواز ،مودی ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے سرحد پار امن اور خوشحالی آئے گی ۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے رہنما شتروگھن سنہا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر س میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں ایک نہایت مثبت قدم ہے ۔ مجھے امید ہے اور میری دعا ہے کہ اس ملاقات کے سرحد پار امن اور خوشحالی کی صورت میں اچھے نتائج نکلیں ۔بھارت کے دفاعی تجزیہ کار راہول جلالی کا کہنا ہے کہ پیرس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا تعین کرے گی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -