عبدالعلیم خان نے سردار ایاز صادق کیخلاف دھاندلی کا کیس دائر کر دیا

عبدالعلیم خان نے سردار ایاز صادق کیخلاف دھاندلی کا کیس دائر کر دیا

  

لاہور(نامہ نگار )این اے 122ضمنی انتخابات میں عبدالعلیم خان نے سردار ایاز صادق کے خلاف دھاندلی کا کیس دائر کر دیاہے، الیکشن ٹربیونل مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت اسی ہفتے شروع کرے گا۔ این اے 122سے تحریک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان نے سیکرٹری الیکشن کمیشن پاکستان کو ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر مقدمہ چلانے کے لئے جو درخواست دائر کی ہے ، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن ٹربیونل لاہور کو سماعت کے لئے بھجوا دی گئی ہے۔درخواست میں عبدالعلیم خان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں سردار ایاز صادق کو کامیاب کرانے کے لئے 30ہزار ووٹ ہیرا پھیری کر کے دیگر علاقوں میں منتقل کئے گئے۔ضمنی انتخابات سے قبل جو ووٹر لسٹیں تیار کی گئیں، ان میں دینی مدارس اور ہوسٹلز کے ایڈریس پر بنائے گئے ووٹ بھی شامل کیے گئے جبکہ متعدد نئے درج ہونے والے ووٹ کرایہ دار ظاہر کرکے دیگر حلقوں سے این اے 122میں منتقل کئے گئے ۔ استدعا کی گئی ہے کہ انتخابی عمل میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور جعلی ووٹروں کے اندراج پر سردار ایاز صادق کو نااہل قرار دے کر نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے۔ عبدالعلیم خان کی پٹیشن الیکشن ٹربیونل رشید قمر کو موصول ہوگئی جس پر اسی ہفتے سماعت شروع ہوجائے گی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -