عمران خان کے دورہ سیالکوٹ کی جھلکیاں

عمران خان کے دورہ سیالکوٹ کی جھلکیاں

  

سیالکوٹ ( محمد ابریز خان سے )عمران خان دیگر قائدین کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے تقریبا 12بجے وی آئی پی گراؤنڈ پہنچے جہاں سے ایک بڑے ٹرک پر سوار ہو کر ایک کارواں کی شکل میں پیرس روڈ آئے جہاں انہوں نے جناح ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے ورکرز سے خطاب کیا ۔وی آئی پی گراونڈسے باہر نکلتے ہی پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل بھڑتھ کے امیدوار برائے چئیرمین مرزا دلاور بیگ نے ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے عمران خان اور دیگر قیادت کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا۔ عمران خان کے ہمراہ علیم جاوید ، عمر سرفراز چیمہ ، عمر ڈار اور مرکزی قیادت بھی موجود تھی۔عمران خان اور عمر ڈار کارکنان کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر اور وکٹر ی کا نشان بنا کر جواب دیتے رہیں ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -