وزیر اعلیٰ سے جے یو آئی (ہزاروی) کے سربراہ کی ملاقات

وزیر اعلیٰ سے جے یو آئی (ہزاروی) کے سربراہ کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پاکستان نیوز)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سابق رہنما اور جمعیت علماء اسلام (ہزاروی) کے سربراہ پیرسید عالمزیب شاہ نے پیر کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اور ان سے صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یوسف ایوب خان،ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان اور روزنامہ " اخبار" کے ایڈیٹر سید محمد بلال بھی ملاقات میں موجود تھے پیرعالمزیب شاہ نے وزیراعلیٰ سے ہری پور کے ترقیاتی مسائل کا بھی ذکر کیا اور موجودہ دور حکومت میں ہری پور کیلئے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے ان کی تکمیل کیلئے صوبائی حکومت کو تعاون کا یقین دلایاوزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ہری پور کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت پر پیر عالمزیب شاہ اور ان کی جماعت کو خراج تحسین پیش کیا اور اُمید ظاہر کی کہ وہ عوام کے وسیع ترمفاد میں آئندہ بھی باہمی تعاون جاری رکھیں گے اس موقع پر ہری پور اور ایبٹ آباد کے ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ ان منصوبوں کے سلسلے میں عنقریب ہری پوراور ایبٹ آباد کا دورہ کریں۔