کراچی ، ندی نالوں کی صفائی ،ڈی ایم سیز کو نوٹس جاری

کراچی ، ندی نالوں کی صفائی ،ڈی ایم سیز کو نوٹس جاری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ندی نالوں کی صفائی سے متعلق درخواست پر ڈی ایم سی ساؤتھ اور دیگر کو تین ہفتوں کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ میں رانا فیض الحسن نے درخواست دائر کی تھی کہ کے ایم سی اور حکومت سندھ کی جانب سے ہر سال نالوں کی صفائی کی مد میں کروڑوں روپے کے فنڈ جاری کیئے جاتے ہیں لیکن پورے شہر میں ندی نالوں کی صفائی نہیں کی گئی اس درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت سے رپورٹ طلب کی تھی عدالتی حکم کے بعد حکومت سندھ نے اپنے جواب میں کہا کہ نالوں کی صفائی کے ایم سیز اور ڈی ایم سیز کی ذمہ داری ہے اور وہی ناقص صفائی کے ذمہ دار ہیں عدالت نے مزید سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کرتے ہوئے ڈی ایم سی ایسٹ ،کورنگی اور ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے

مزید :

کراچی صفحہ آخر -