مہمند ایجنسی ،بچے کی ہلاکت ،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

مہمند ایجنسی ،بچے کی ہلاکت ،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

  

مہمند ایجنسی(نمائندہ پاکستان )مہمند ایجنسی، ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی میں غفلت سے بچے کی موت کے تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم۔ دونوں فریقین کے بیانات قلمبند۔ تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل مہمند ایجنسی غلنئی ہسپتال میں مرزا علی خان نامی مقامی باشندے کے ایک سالہ بیٹے ثنان خان کا عملے کی مبینہ غلفت سے موت اور ورثاء کے احتجاج اور شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کے ایم ایس نے ڈاکٹر عمرزادہ کی نگرانی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ جنہوں نے دونوں جانب سے بیانات لیکر قلمبند کر دیئے۔ تحقیقات کے بعد ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -