کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو 5سال قید کی سزا

کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو 5سال قید کی سزا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی اینٹی کرپشن عدالت نے کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور خوردبرد کے الزام میں 5سال قید کی سزاسنادی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت نے کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ممتاز الحق پر زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور خورد برد کا الزام ثابت ہونے پر 5سال قید کی سزا سنائی ہے ۔عدالت کی جانب سے سزا کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -